ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ میں کانگریس کے لیے ایک اور خوشخبری، بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی

کیرالہ میں کانگریس کے لیے ایک اور خوشخبری، بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی

Thu, 12 Dec 2024 12:06:20  SO Admin   S.O. News Service

ترواننت پورم، 12/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس پارٹی کے لیے کیرالہ سے ایک ماہ کے اندر دوسری بار خوش آئند خبر آئی ہے۔ کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف اتحاد نے کیرالہ میں حال ہی میں 31 بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق یو ڈی ایف نے 31 میں سے 17 وارڈوں میں فتح حاصل کی ہے۔ گزشتہ ماہ، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے وائناڈ سے پارلیمانی ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات 1 ضلع پنچایت وارڈ، 4 بلاک پنچایت وارڈ، 3 میونسپلٹی وارڈ اور 23 گرام پنچایت وارڈوں میں ہوئے تھے۔ ان وارڈوں میں 2020 میں ہوئے پچھلے انتخابات میں سی پی ایم کی قیادت والی ایل ڈی ایف اتحاد نے 15، یو ڈی ایف نے 13 اور بی جے پی نے 3 وارڈوں پر جیت حاصل کی تھی۔ اس دفعہ کے انتخاب میں یو ڈی ایف کو 4 سیٹوں کا فائدہ ہوا ہے جبکہ ایل ڈی ایف کی تعداد گھٹ کر 11 ہو گئی ہے۔ حالانکہ بی جے پی کے 3 سیٹ اب بھی برقرار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اِڈُّکّی میں کریمن نور پنچایت، تری شور میں نٹّیکا پنچایت اور پلکّڑ ضلع میں تھاچمپارا پنچایت میں یو ڈی ایف کو جیت حاصل ہوئی اور ایل ڈی ایف کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ان پنچایتوں میں گورننگ کاؤنسل میں ایل ڈی ایف کے پاس بہت کم سیٹوں کی اکثریت تھی۔ بی جے پی نے اپنے دونوں موجودہ وارڈوں کو برقرار رکھتے ہوئے یو ڈی ایف کو ایک وارڈ میں شکست دیا۔ ساتھ ہی بی جے پی کو یو ڈی ایف سے ایک وارڈ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ان سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے کی اصل یہ وجہ یہ تھی کہ موجودہ وارڈ ممبران کی یا تو موت ہو چکی تھی یا ان ممبران نے پارٹی بدل لی تھی۔


Share: